English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولانا قاری یعقوب فیصل آبادی کے 28 بچے

القمر

مولانا قاری محمد یعقوب فیصل آبادی کے گھر کے آنگن میں بچوں کی بہار ہے۔ قاری صاحب کی
فیصل آباد اور گردو نواح میں منفرد بیان اور ساتھ ہی کثرت اولاد والے والد کے نام سے شہرت ہے۔

اللہ تعالی نے انہیں اب تک 28 بچوں کی دولت سے مالا مال کیے رکھا ہے۔قاری یعقوب ایم اے اسلامیات
ہیں مدرسہ جامعہ اسلامیہ اور الحرمین اسلامک سنٹر سے منسلک ہیں۔ برکت علی کے صاحبزادے قاری
محمد یعقوب کا دور دور تک چرچا ہے۔

قاری صاحب اپنے فن خطابت سے گاؤں گاؤں جا کر لوگوں کو محضوظ کرتے ہیں۔ خطیب ہونے کے
ساتھ ساتھ مدرسہ بھی چلاتے ہیں۔ فیصل آباد میں کینال روڈ کے قریب رہائش ہے۔

قاری یعقوب نے چار شادیاں رچائی ہیں۔ ان سے 28 بچے ہیں جن میں 19 بیٹے اور 9 بیٹیاں ہیں۔ سب
سے چھوٹے بیٹے کی عمر دو سال ہے۔

قاری صاحب کا آنگن ماشااللہ بچوں سے بھرا رہتا ہے۔ فیصل آباد اور اس کے اردگرد کسی بھی شہر
میں اتنے بچے کسی کے نہیں ہیں۔

قاری یعقوب کہتے ہیں ان کی بیگمات مل جل کر رہتی ہیں۔ ایک دوسرے کا کاموں میں ہاتھ بٹاتی ہیں۔
انہیں کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں۔ بچے بہتر تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں۔ گھر میں روز مرہ
کے کاموں کو ان کی بیگمات نے تقسیم کر رکھا ہے۔

قاری یعقوب نے اپنی جوانی کا راز نہیں بتایا ان کا کہنا ہے اکثر احباب اور ملنے والے معلوم کرتے
ہیں کہ اتنی خوشگوار زندگی کیسے ممکن ہے؟

قاری صاحب کہتے ہیں انسان بس مثبت رہے اور منفی سوچ کو اپنے اندر پروان نہ چھڑنے دے تو اس کی زندگی میں مسائل نہیں آتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے