
ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث درجنوں افراد فلک بوس عمارت میں محصور ہوکر رہ گئے۔ آگ شاپنگ مال کی پہلی منزل پر اس علاقے میں لگی، جہاں تزئین و آرائش کا کام جاری تھا۔ آگ کے باعث عمارت کی تیسری منزل پر ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا اور 160 سے زائد افراد محصور ہوگئے۔
