پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کی جڑیں لندن کے سازشی ٹولے
کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔ لندن والے نے تو پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے مگر ان کی روحانی اولاد ھمیں حب الوطنی کے
لیکچر نہ دے۔
نثار کھوڑو نے کراچی سے جاری بیان میں کہا ہے دہشت گرد ٹولہ بانیان پاکستان میں سے ہونے والے دعوے بند کرے۔ پاکستان کے
بانی سندھ کے باسی ہیں جنھوں نے سندھ اسمبلی سے سب سے پہلے پاکستان کی قرارداد منظور کرائی۔
72 سال گذرنے کے باوجود خود کو مہاجر کہلوانے والے ایسٹ انڈیا سے آنے والوں سے سبق حاصل کریں جو خود کو مہاجر نہیں
کہلاتے۔ کراچی میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لسانیت کو ہوا دی جارہی ہے جس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
رات کے اندھیرے میں نفرتوں پر مبنی بینرز لگانے والے اردو اور سندھی بولنے والوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کی سازش
بند کردیں۔ جو لوگ یہ کہ رہے ہیں کے کراچی کے فیصلے لاڑکانہ، سیہون اور روھڑی والے نہیں کرسکتے تو ان کو یاد ہونا
چاہئیے کے کراچی سندھ ہے۔
نثار کھوڑو نے خبردار کیا کہ ان لوگوں میں جرات ہے تو لاہور میں بیٹھے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے وزیراعلی پنجاب کے
متعلق ایسا بیان دے کر دکھائیں۔ لسانیت کا یہ کھیل تماشہ اب بند ہونا چاہیے۔ ہم سے ایک ایک روپے کا حساب مانگنے والے ادارے کبھی
مصطفی کمال اور وسیم اختر کا دروازہ کٹھکٹھا کر دیکھیں جنھوں نے اروبوں روپے کے کام بنا کسی ٹینڈر کے جاری کئے۔
سندھ کے اردو بولنے والے اب ان سیاسی مداریوں کو سمجھ چکے ہیں جن کی تعصب پر مبنی سیاست نے ان کے تین نسل برباد
کئے ہیں۔ سندھ نے تمام زبانیں بولنے والوں اور قومیتوں کو روزگار اور چھت فراہم کی ہے کیا اب احسان فراموش ئی دھرتی کے
باسیوں سے تعصب کی سیاست کریں گے ۔
