English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ٹی کے شعبے میں لاکھوں لوگوں کی ضرورت ہے، صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد :صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں لاکھوں لوگوں کی ضرورت ہے۔

 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ سپارکوکے تعاون سے خلاءسے بہت سی معلومات فراہم ہوتی ہیں ،مواصلاتی سیاروں کے ذریعے انسان کو لاتعداد معلومات اورڈیٹامل جاتاہے۔

 صدر مملکت نے کہاکہ معلومات میں اضافہ کرنے کےلئے اب تک 24ہزار سے زائدسیٹلائٹ لانچ کئے جاچکے ہیں ،بچپن میں کہکشاں کو دیکھتے ہوئے محظوظ ہواکرتے تھے، سردجنگ کے دوران انسانیت ناکام ہوگئی تھی،انٹارکٹیکا اورسائبریامیں 2بڑے جوہری دھماکے ہوئے،پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں لاکھوں لوگوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرہونے کی صورت میں ہماری طلب یورپ اورمغرب ہوسکتی ہے،پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں ماہرین کو اپنے ملک کی ترقی کےلئے استعمال کریں گے۔

صدر مملکت نے کہاکہ دنیامیں جعلی خبریں بڑے پیمانے پر چل رہی ہیں،انفارمیشن ٹیکنالوجی کےذریعے شفافیت کو فروغ اور جھوٹ پرقابوپایاجاسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ نئے ٹیکنالوجی کو اختیارکرنے میں انسان ہچکچاہٹ محسوس کرتاہے،جدیددور میں داخل ہونے کیلئے لیڈر شپ کی ضرورت پڑتی ہے،جدیددنیامیں ٹیکنالوجی کوجلدقبول کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے