English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لندن, گھر میں خوفناک آتشزدگی, 4 بچے جھلس کر جاں بحق

جنوبی لندن میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گھر میں آتشزدگی کے باعث چار بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ لندن فائرکمشنر کے مطابق افسوسناک واقعہ جنوبی لندن کے رہائش علاقے سٹن میں پیش آیا، شام سات بجے ہمیں اطلاع فراہم کی گئی کہ سٹن کے علاقے میں ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی ہے، اطلاع ملتے ہی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی۔لندن فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کی شدت تیز تھی، تاہم امدادی ٹیمیں جان پر کھیلتے ہوئے متاثرہ گھر میں داخل ہوئے اور چار کمسن بچوں کو شدید زخمی حالت میں نکالا اور موقع پر طبی امداد دی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئے۔برطانو ی میڈیا کے مطابق آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کو بجھانے کیلئے 8فائر انجن اور 60فائر فائٹر نے حصہ لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کررہے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق چاروں بچے آپس میں رشتہ دار تھے تاہم ان کا تعلق کہاں سے تھا؟ یہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے۔لندن پولیس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلخراش واقعے پر متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے