English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلپائن میں سمندری طوفان سے تباہی، 12 افراد ہلاک

منیلا:فلپائن میں سمندری طوفان نے تباہ کاریاں پھیلادیں، مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

 غیرملکی خبر رساں  ایجنسی کے مطابق طوفان سے فلپائن کے جنوبی اور وسطی ساحلی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ طوفانی ہواؤں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔

طوفانی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اْڑ گئیں اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔ سمندری طوفان کی وجہ سے موسلا دھار بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ادھر حکام نے ساحلی علاقوں سے 3 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے