ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محنت کش مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے، این ایل ایف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان اور جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے سندھ حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف کل بروز اتوار جماعت اسلامی کراچی کے تحت مزار قائد تا کے ایم سی بلڈنگ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی قیادت میں کراچی بچاؤ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل لیبر فیڈریشن اور اس کی ملحقہ یونینز کے ہزاروں کارکنان مارچ میں شریک ہوکر کراچی کے حقوق کا تحفظ کریںگے۔قاسم جمال نے کہا کہ کراچی بچائو مارچ شہر کے مظلوم عوام کی آواز ہے۔اہل کراچی اپنے جرأت مند قائد حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں کراچی کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور طریقے سے جدوجہد کریںگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں