English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولی کلینک ہسپتال میں 80لاکھ روپے کی زائد المیعاد ٹیسٹنگ کٹس خریدے جانے کا انکشاف

پولی کلینک اسپتال اسلام آباد میں لاکھوں روپے کی زائد المیعاد ٹیسٹنگ کٹس خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولی کلینک اسپتال میں زائد المیعاد ٹیسٹ کٹس نکلنے کے معاملے پر اسپتال انتظامیہ نے کٹس کی خریداری کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ایچ او ڈی ماہر امراض اطفال ڈاکٹر شہزاد منیر کریں گے،یہ کمیٹی دو ہفتوں میں ذمہ داران کا تعین کر کے رپورٹ جمع کرائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ زائد المیعاد کٹس کی مالیت 80 لاکھ روپے ہے۔ ڈینگی کے لئے آنے والی کٹس زائد المیعاد نکلنے پر انکی ایکسپائری ڈیٹ کو ختم کر کے ایک اسٹکر نئی ڈیٹ کا لگا دیا گیا تھا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاکھوں روپے کی کٹس کی خریداری کی گئی. اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈیکل اسٹورز اور ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس کی مبینہ ملی بھگت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے