ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بینظیر بھٹو ٹینس، مزمل اوراوشنا سہیل نے فائنل میں جگہ بنالی

اسلام آباد: بینظیر بھٹو ٹینس چمپئن شپ میں کھلاڑی شاٹ کھیلتے ہوئے

اسلام آباد(جسارت نیوز)بے نظیر بھٹو شہید ٹینس چمپین شپ میں مردوں کے ایونٹ میں مزمل مرتضی جبکہ خواتین کے ایونٹ میں اوشنا سہیل اور سارہ محبوب نے فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔ فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی سینیٹر فرحت اللہ بابر انعامات تقسیم کریں گے۔گزشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مردوں کے ایونٹ میں پہلے سیمی فائنل میں مزمل مرتضی نے یوسیف خلیل کو6-1 اور 2-6سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔خواتین کے پہلے سیمی فائنل سارہ محبوب نے ہانیہ نوید کو 1-6 اور 0-6 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں اوشنا سہیل نے شیزا ساجد کو 0-6 اور 0-6 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں