پاکستان نے کراچی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میںویسٹ انڈیز کو 7 وکٹ سے شکست دیکر3 میچوں کی سیریز میں3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ تیسرا اور کل ملاکرآٹھوں موقع تھا جب پاکستان نے3 میچوں کی سیریز میں تمام3 میچوں میں جیت اپنے نام کی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف اس سیریز میں پاکستان کی قیادت بابر اعظم نے کی جبکہ ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن تھے۔سیریز کا پہلا میچ پاکستان 63 رن سے جیتی تھی جبکہ دوسرے میچ میں وہ نورنز سے فاتح رہی تھی۔تینوں میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تھے۔
پاکستان نے سب سے پہلے جس ٹیم کے خلاف3 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کی تھی وہ ویسٹ انڈیز تھی۔ متحدہ عرب امارات میں2016 میں ہوئی اس سیریز میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کو3-0 سے ہرایا تھا۔اس سیریز میں اس نے پہلا میچ نو وکٹ سے ، دوسرا میچ16 رنز سے اور تیسرا میچ 8 وکٹ سے جیتا تھا۔ایک سال بعد اسی جگہ پاکستان نے سری لنکا کو 3-0 سے شکست دی تھی۔ اس سیریز میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد تھے۔ پاکستان نے سیریز کا پہلا میچ 7 وکٹ سے اور دوسرا 2 وکٹ سے جیتا تھا۔ اس نے تیسرے میچ میں36 رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔اپنے گھر پر پاکستان نے3 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں سبھی میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2018 میں جیتے تھے۔ اس سیریز میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد تھے۔ کراچی میں پہلا میچ پاکستان نے143 رنز سے جیتا تھا جو اسکی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑی جیت ہے۔اسی میدان پر دوسرا میچ اس نے82 رنز سے اور تیسرا میچ8 وکٹ سے جیتا تھا۔آسڑیلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں میں کھیلی گئی3 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میںتینوں میچ جیتے تھے۔سیریز کا پہلا میچ اس نے 66 رنز سے جیتنے کے بعد دوسرا میچ 11 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ آخری میچ میں پاکستان نے33 رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔اسی سیزن میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوئی سیریز میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں3 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچو ں کیسیریز میں سبھی میچ جیتے تھے۔ اس نے پہلا میچ2 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرے میں وہ6 وکٹ سے فاتح رہی تھی۔ اس نے تیسرے میچ میں 47 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستان میں زمبابوے کے خلاف2020 میں ہوئی3 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں پاکستان نے3وں میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سیریز میں پاکستان بابر اعظم کی قیادت میں پہلا میچ 6 وکٹ سے جیتا تھا جبکہ دوسرے میچ میں اس نے 8 وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔تیسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم نے 8 ہی وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔نومبر2021 میں بنگلا دیش کے خلاف3 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں پاکستان نے سبھی3 میچ جیتے تھے۔ اس سیریز میں بابر اعظم پاکستان کے کپتان تھے۔ اس سیریز کے سبھی میچ ڈھاکا میں ہوئے تھے۔
