ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کراچی بچائو مارچ میں بھرپور شرکت کریں، حسین محنتی

امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی حسین آباد فیڈرل بی ایریا میں کیمپوں پر دورے پرخطاب کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے آج ’’حق دو کراچی کو‘‘ مہم کے تحت کراچی بچائو مارچ میں عوام سے بھرپور شرکت
کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بااختیار بلدیاتی نظام ہی عوام کے مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ کراچی تا کشمور یکساں بلدیاتی نظام ہونا چاہیے، کراچی وحیدرآباد ڈسٹرکٹ کونسل کو توڑ کر شہری آبادی میں شامل کرنا کھلا تضاد، ناانصافی اور ظلم ہے۔ حکمرانوں وسیاسی جماعتوـں کی جانب سے کراچی پر قبضے کی جنگ نے شہر کراچی کو کچرا کنڈی اور بدامنی کی طرف دھکیلا ہے، کتنے افسوس کی بات ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر اور صوبائی دارالحکومت کے عوام بھی تعلیم، صحت، پانی، ٹرانسپورٹ جیسے بنیادی مسائل کے حل کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔ صوبائی امیر نے مطالبہ کیا کہ آئین وقانون کے مطابق کراچی تا کشمور سندھ کے عوام کو ان کے حقوق دیے جائیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں