اسلام آباد: افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرے کیونکہ تسلیم کیا جانا ہماراکا حق ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی ) کے اجلاس کیلئے پاکستان میں موجود افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان خواتین آزاد اور بااختیار ہیں،خواتین کے حقوق کیلیے ایک فرمان جاری کیا ہے، خواتین کو افغانستان میں کوئی مسئلہ نہیں ،بس میڈیا مشکلات کو اجاگر کرتا رہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر ملک افغانستان کو اپنی نظر سے دیکھے ،افغانستان پرامن، حکومت مضبوط ہے ،دنیا کے لوگ وہاں آسکتے ہیں،وہاں آہستہ آہستہ تمام سفارتخانے کھل گئے ہیں اوردنیا افغانستان کو اب بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

