ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان آزاد کشمیر کیلیے اربوں کاپیکج دینگے ، سردار عبدالقیوم

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ آزادجموں وکشمیر کو ایک جدید اور ترقی یافتہ ریاست میں بدلنے کے لیے وزیراعظم عمران خان اربوں روپے کے مالیاتی پیکیج دینے جا رہے ہیں جو آزادکشمیر کے انتظامی اور معاشی ڈھانچے میں تاریخی تبدیلیاں لے آئے گا۔ آزادکشمیر میں بلدیاتی الیکشن ہونے سے سینکڑوں سیاسی کارکن نظام کا حصہ بنیں گے اور ایک نئی لیڈرشپ ابھرے گی۔ پی ٹی آئی کے کارکن الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی مرکزی گورننگ باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان تحریک انصاف آزادجموں وکشمیر کے صدر اور موسٹ سینئر وزیر سردار تنویرالیاس خان نے کی جبکہ وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی خصوصی دعوت پر اجلاس میں شریک ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں