کوئٹہ( نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے گوادر دھرنے میں رقم تقسیم کرنے کا معاملہ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر و سینئرقانون دان امان اللہ کنرانی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو گوادر دھرنے میں رقم تقسیم کرکے آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں سرعام رقم تقسیم کرنے سے نا صرف عوام کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے بلکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان آئینی طور پر اپنی سیٹ کے لیے بھی اہل نہیں رہے۔امان اللہ کنرانی کی جانب سے درخواست میں چیف سیکرٹری بلوچستان کوبھی فریق بنایا گیا ہے۔
