English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایڈلیڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 275رنز سے شکست دیدی

England’s batsman Jos Buttler (R) walks off the field as Australian players celebrate his dismissal on the last day of the second cricket Test match of the Ashes series between Australia and England at Adelaide Oval on December 20, 2021, in Adelaide. (Photo by William WEST / AFP) / — IMAGE RESTRICTED TO EDITORIAL USE – STRICTLY NO COMMERCIAL USE —

ایڈ لیڈ :آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ٹیسٹ میں 275رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز میں2-0کی برتری حاصل کرلی۔ 468رنز ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم دوسری اننگز میں192رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔جوروٹ اورڈیوڈملان سمیت انگلینڈ کے تمام بلے بازناکام رہے، وقفے وقفے سے انگلش ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں،
کرس ووکس 44رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اوپنر روری برنز نے 34رنز بنائے۔آسٹریلیا کی طرف سے رچرڈسن نے چوتھی اننگز میں 5وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل اسٹارک،ناتھن لیوئن نے2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آسٹریلوی بلے باز مارنس لیبوشین کو میچ میں 154رنز بنا نے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیادونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ٹیسٹ26دسمبر سے میلبورن میں کھیلا جائیگا۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں پر 473رنز بنائے اور اننگز ڈیکلیئر کر دی۔آسٹریلیا کی طرف سے پہلی اننگز میں مارنس لیبوشین نے 103رنز بنائے۔ کپتان اسٹیون اسمتھ 93رنزبنا سکے۔ ایلکس کیری نے 51رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی طرف سے بین اسٹوکس نے 3 اور جیمز اینڈرسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اسٹوارٹ براڈ، کرس ووکس، اولی رابنسن اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 236رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ناکام ہوئی۔ ڈیوڈ ملان نے 80 اور جو روٹ نے 62 رنز بنائے۔ بین اسٹوکس 34 اور کروس ووکس 24 رنز بنا سکے۔ آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک نے 4 اور نیتھن لیون نے 3 جب کہ کیمرون گرین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک وکٹ مائیکل نسر نے حاصل کی۔
آسٹریلیا نے انگلینڈ کو فالو آن کرانے کی بجائے 9وکٹوں پر 230رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کی اور انگلینڈ کو 468رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلیا کی طرف سے دوسری اننگز میں ٹریوس ہیڈ 51اور کیمرون گرین 33رنز بنا کر نمایاں رہے۔ایشز ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کودو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے سیریز کے ابھی 3 میچ باقی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے