English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کیلئے دبئی روانہ

لاہور:پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی اے سی سی انڈر ایشیا کپ میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوگئی، قومی انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے بعد انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز روانہ ہو جائے گی۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہونے والے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں حصہ لے گی جو 23 سے 31 دسمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم گروپ اے میں شامل ہیں، پاکستان انڈر 19 ٹیم 23 دسمبر کو افغانستان، 25 دسمبر کو بھارت اور 27 دسمبر کو یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی، ایونٹ کے سیمی فائنلز 30 اور فائنل 31 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

قومی انڈر 19 اسکواڈ ایونٹ کے بعد ویسٹ انڈیز روانہ ہوجائے گا جہاں وہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، ٹورنامنٹ 14 جنوری سے 5 فروری تک کھیلا جائے گا۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت قاسم اکرم کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے