English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صفائی ستھرائی  کیلیے ایل ڈبلیو ایم سی کا آپریشن ونگ متحرک

لاہور : لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر لاہور کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے کوشاں ہے اس مقصد کے حصول کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کا آپریشن ونگ شہر بھر میں رات دن متحرک ہے۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق شہر کے تمام ٹاؤنز میں صفائی کے ساتھ اسکریپنگ اور واشنگ کا عمل جاری ہے کینال روڈ انڈر پاسز،رہائشی علاقوں کے ساتھ کمرشل مارکیٹوں میں بھی تینوں شفٹوں میں صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے۔

 گزشتہ روزگلبرگ ٹاؤن سے 336ٹن،علامہ اقبال ٹاؤن سے1079ٹن ،نشتر ٹاؤن سے242ٹن ،سمن آباد ٹاؤن سے224،عزیز بھٹی ٹاؤن 454اور راوی ٹاؤن سے463ٹن،داتاگنج بخش ٹاؤن 406 ٹن،شالیمار ٹاؤن 253ٹن اور واہگہ ٹاؤن سے 299 ٹن ویسٹ اُٹھایا گیا۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز اور گاڑیاں دن رات شہر کے تمام ٹاؤنز میں صفائی آپریشن پر مامور ہیں۔ ادارے کی جانب سے مال روڈ انڈر پاس، ڈاکٹرز اسپتال انڈر پاس، مسلم ٹاؤن انڈر پاس، اولڈ کیمپس اور دیگر انڈر پاسز کو خصوصی طور پر کلیئر کیا گیا ہے۔

 نائٹ شفٹ میں 840کلومیٹر مکینکل سویپنگ اور واشنگ کی جا رہی ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا مزید کہنا ہے کہ اگر کسی علاقے میں صفائی عملہ نہیں پہنچ رہا تو ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 یا سوشل میڈیا پر رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے