English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی کرکٹر یاسر شاہ پر ریپ‘بلیک میلنگ اوروڈیو بنانے کا مقدمہ درج

القمر

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی دارالحکومت میں عثمان گینگ کی طرز پر ایک اور ہائی پروفائل ریپ کیس کا انکشاف ہوا ہے ۔قومی کرکٹر یاسر شاہ سمیت ان کے دوست پر ریپ،بلیک میلنگ اور وڈیو بنانے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایف آئی آ ر کے مطابق14سالہ لڑکی(ف)کی خالہ سمیرا نے تھانہ شالیمار کو درخواست دی کہ ان کی بھانجی (ف)جس کی عمر14سال ہے انہیں ایک فرحان نامی لڑکا تنگ کرتا تھا اور بعدازاں انہوںنے اپنے جھانسے میں لے کر بھانجی کو اپنے مکروہ جال میں پھنسا لیا،5ماہ قبل جب میری بھانجی اسکول جا رہی تھی تو مذکورہ لڑکے نے (ف )کو ایک فلیٹ پر لے جا کر زیادتی کانشانہ بنایا اور اس کی ایک وڈیو بھی بنائی ، اس موقع پر انہوںنے کرکٹر یاسر شاہ سے بھی بات کرائی اور ان سے دوستی کرنے کی ضد کی اور ایسا نہ کرنے پروڈیو کو وائرل کر نے کی دھمکی دی تاہم چند ماہ تک میری کم عمر بھانجی لٹتی رہی اور درندے انہیں بلیک میل کرتے
رہے۔ایف آئی آر کے مطابق یاسر شاہ نے متعدد بار کہا کہ ان کے ہائی لیول تعلقات ہیں اور اگر انہو ںنے کسی کو بتانے کی کوشش کی تو انجام برا ہو گاتاہم جب لڑکی اس جال سے نکلنے کے لیے تنگ ہوئی تو انہوںنے پولیس میں جانے کی دھمکی دی اور اس پر کرکٹر یاسر شاہ نے انہیں ایک فلیٹ اور18سال تک کا خرچہ دینے کا لالچ دیا تاہم درخواست گزار کے مطابق یہ واقعہ معمولی نوعیت کا نہیں اور اس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جائے۔جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے