English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عزیر بلوچ کیخلاف مقدمے کا فیصلہ رواں ماہ سنائے جانے کا امکان

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں رینجرز اہلکاروں کے قتل کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی، عدالت نے اہم مقدمے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جبکہ عزیر بلوچ اور شیر محمد عرف شیرو کے خلاف مقدمے کا فیصلہ رواں ماہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ پیر کو سینٹرل جیل کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سر براہ عزیر بلوچ اور شیر محمد عرف شیرو کے خلاف رینجرز اہلکاروں کے قتل کے مقدمے کی سماعت کی۔ پیشی کے موقع پر عدالتی عملے نے عزیر بلوچ کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جبکہ عزیر بلوچ کمرہ عدالت اور عدالتی راہداری میںمقدمے کے دیگر ملزمان سے گفتگو کرتا رہا اور عزیر بلوچ کو عدالتی عملے کی جانب سے اسٹاف کے کمرے میں بٹھایا گیا۔سماعت کے موقع پر دلائل کے دوران وکلا ء کی طرف سے اہم انکشاف کیے گئے ۔ دوران سماعت شیر محمد عرف شیرو کے وکیل کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ شیر محمد کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے اور ایم کیو ایم کا لیاری گینگ وار سے شدید اختلاف ہے جبکہ شیر محمد کوسیاسی مخالفت کی وجہ سے مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے