English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امید ہے دنیا افغان عوام کیلئے مدد فراہم کریگی،عمران خان

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے امیدظاہرکی ہے کہ دنیاافغانستان کو تنہا کرنے کی غلطی نہیں دہرائے گی اوراس جنگ سے تبا ہ حال ملک کے عوام کے لیے امداد فراہم کرے گی۔وہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ اورسعودی عرب، ایران اورملائیشیا سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات چیت کررہے تھے، جنہوں نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل
کے غیرمعمولی اجلاس کے موقع پر ان سے الگ الگ ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے اس اعتماد کااظہارکیاکہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیرمعمولی اجلاس سے رکن ممالک کو افغانستان کے لیے امداد کی فراہمی کے بارے میں تحریک ملے گی۔اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور وزرائے خارجہ نے اس غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کرنے پر پاکستان کو سراہا جس کا مقصد انسانی بنیادوں پر افغانستان کی مدد کے لیے عالمی برادری کو متحرک کرنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے