English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان عوام کیلیے عالمی فنڈ کا قیام اہم کامیابی ہے، سیکرٹری جنرل او آئی سی

القمر

اسلام آباد (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے
17ویں غیر معمولی اجلاس میں افغان عوام کی مدد کے لیے عالمی فنڈ کا قیام اور افغانستان کے لیے اوآئی سی کے خصوصی نمائندہ کی تعیناتی اہم کامیابی ہے،امید ہے کہ اسلامی تعاون تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے علاوہ دیگر ممالک بھی اس فنڈ میں حصہ ڈالیں گے،غیر معمولی اجلاس کی کامیابی خوش آئند ہے، توقع ہے کہ اس سے خطے بالخصوص افغانستان میں بہتری آئے گی۔وہ پیر کو اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہونے پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اوردیگر نے انہیں الوداع کیا۔اوآئی سی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اوآئی سی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کے عوام اور حکومت کے مشکور ہیں،یہ غیر معمولی اجلاس ایک بڑی کامیابی تھا،خطے میں ہونی والی پیش رفت کے حوالے سے یہ اجلاس اہم تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ غیر معمولی اجلاس کامیاب رہا جو کہ ایک خوش آئند بات ہے،کانفرنس سے خطہ بالخصوص افغانستان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے