دبئی:دبئی ایکسپونے متحدہ عرب امارات میں کووِڈ19کی تازہ پیش رفت کے پیش نظربعض سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کردیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق نمائش گاہ میں معطل کی گئی سرگرمیوں میں رومنگ آرٹسٹوں کے شوز اور پرفارمنس آرٹس شامل ہیں۔
دبئی ایکسپونے پی سی آر ٹیسٹ کی سہولیات کی تعداد میں اضافہ کردیا اور سائٹ پرفرنٹ لائن کے تمام کارکنوں کے ساتھ ساتھ تفریحی ملازمین پر پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط عائد کردی ۔

