English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 کسانوں کے ریل روکو احتجاج کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا

سرینگر:بھارتی ریاست پنجاب میں کسانوںکی طرف سے ریل روکو احتجاج کی وجہ سے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے تمام ٹرینیں معطل کر دی ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پنجاب میں کسانوں نے ریل روکو احتجاج شروع کرکے مختلف روٹس پر چلنے والی ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کر دی ہے۔ کسان اپنے قرضوں کی معافی کے علاوہ تین متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے کسانوں کے اہلخانہ کیلئے امدادی رقم اور نوکریوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔ پنجاب کے کسانوں کی طرف سے ریل کی پٹڑیوں کو بلاک کئے جانے کی وجہ سے جموں جانے اورجموں سے آنے والی متعدد مسافر ٹرینوں کو منسوخ کردیاگیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مسافر جموں، کٹھوعہ، اودھمپور اور کٹرا ریلوے اسٹیشنوں پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔ریلوے حکام کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب نہ ملنے پر بہت سے مسافر اپنی منزلوں تک پہنچنے کے لیے دوسرے راستے تلاش کررہے ہیں۔مسافروں نے ریلوے حکام کی بدانتظامی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا کہ انہیں ٹرین کی معطلی کے بارے میں آگاہ نہیں کیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے