English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ بوائز اسکائوٹس کیمپوری کا شاندار انعقاد

صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو صدیق میمن سندھ بوائز اسکائوٹس کی طرف سے سوینئر پیش کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسین شاہ نے گلشن اقبال کراچی میں آٹھویں سندھ بوائز اسکاؤٹس کیمپوری 2021 میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر سندھ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن صدیق میمن، سیکریٹری سندھ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن سید اختر میر، خازن حسین مرزا ، ڈپٹی چیف عابد شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر سندھ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن جسٹس ریٹائرڈ سید حسن فیروز اور سندھ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ ساتھ سندھ کے مختلف شہروں سے کیمپوری میں آئے ہوئے 1600 سے زائد اسکاؤٹس بھی موجود تھے ۔ مہمان خصوصی وزیر بلدیات سندھ کے کیمپوری میں داخل ہوتے ہی چاق و چوبند اور مستعد اسکاؤٹس نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے