ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایون فیلڈ ریفرنس : سزا کیخلاف مریم نواز کی اپیل پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد:ـ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز پیشی کے بعد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی، نیب کے وکیل بیرسٹر عثمان چیمہ کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں التواء مانگا گیا انہوں نے درخواست میں کہا کہ گزشتہ رات سے سخت بخار اور جسم میں درد ہے اور منہ کا ذائقہ بھی خراب ہے علامات کے باعث خود کو کورنٹائن کر رہا ہوں بخار اور علالت کے باعث سفر نہیں کر سکتا درخواست میں استدعا کی گئی کہ اپیلوں پر سماعت آئندہ کی کسی تاریخ تک ملتوی کی جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت بغیر کارروائی کے 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں