English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب میزائل سسٹم نصب کرنا شروع کردیا ، پاکستان کا کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

File photo

نئی دہلی/راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک+ خبرایجنسیاں) بھارت نے پنجاب سیکٹر میں روسی ساختہ ایس 400 دفاعی میزائل سسٹم نصب کرنا شروع کر دیا ہے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پہلا ایس 400 ائر ڈیفنس میزائل سسٹم اسکواڈرن پنجاب سیکٹر میں نصب کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب روس نے بھارت کوایس 400 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی شروع کردی ہے جس کا پہلا یونٹ مغربی محاذ کے قریب نصب کیا جائے گا۔یہ اعلان روسی فیڈرل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کوآپریشن (ایف ایس ایم ٹی سی) کے ڈائریکٹر دمتری شوگیف نے دبئی ائر شو میں کیا۔خیال رہے کہ ایف ایس ایم ٹی سی روسی حکومت کی اہم دفاعی برآمدی تنظیم ہے۔ علاوہ ازیں صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈرن کے پہلا حصہ بھارت پہنچنا شروع ہو چکا ہے اور انہیں ایسی جگہ پر نصب کیا جائے گا جہاں وہ پاکستان اور چینی فضائی حدود کے خطرات کا مقابلہ کرسکے۔ ذرائع کے مطابق میزائل سسٹم کے پرزے ہوائی اور سمندری راستوں سے آرہے ہیں
اور انہیں جلد ہی مقررہ جگہوں پر نصب کیا جائے گا۔ صنعتی ذرائع کے مطابق پہلے اسکواڈرن کی ترسیل رواں برس کے آخر تک مکمل ہو جائے گی اور اس کی تنصیب کے بعد بھارتی فضائیہ مشرقی محاذ کی جانب توجہ مرکوز کرنا شروع کر دے گی۔ادھر پاکستان نے مقامی طورپرتیارکردہ کروزمیزائل ’’بابرون بی ّ‘‘کا کامیاب تجربہ کرلیاہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بابرکروز میزائل بابر ون بی کے کامیاب تجربے پرصدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسز چیف نے سائنسدانوں اورانجینئرز کو مبارکباد دی۔ بابرکروزمیزائل ون بی کے تجربے کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اورچیئرمین نیسکام ڈاکٹررضا ثمر بھی موجود تھے۔ڈائرکٹرجنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن جنرل ندیم ذکی منج کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ پاکستان کی اسٹرٹیجک ڈیٹرنس کومزید مضبوط کرے گا۔ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو کروز میزائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرمبارکباد دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل لانچنگ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمد علی،اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن کے سینئر افسران، اسٹریٹجک فورسز، سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے