اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تنقید کرنے والوں کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو احساس نہیں ہو رہا کہ یہ انتخابات جدید اور تبدیل شدہ نظام کی شروعات ہیں ؟۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ براہ راست منتخب ہونے والے تحصیل ناظم گورننس کو بہتر بنائیں گے او مستقبل کے لیڈرز تیار ہوں گے ،74 برسوں میں ہمارے پاس پہلی مرتبہ باختیار بلدیاتی نظام ہے۔

