English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

با صلاحیت کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیے جائینگے ، رمیز راجا

کراچی:پی سی بی چیئرمین رمیز راجا سی ای او فیصل حسنین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے

کراچی(سید وزیر علی قادری)پی سی بی باصلاحیت 100 کھلاڑیوں کو جونیئر اور پاتھ ویز کرکٹ کنٹریکٹ دے گی اور ان کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے انتہائی قابل غیرملکی کوچز کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تعینات کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کا 67واں اجلاس کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کرکٹ ڈویلپمنٹ کے منصوبے کے حوالے سے پاتھ ویز کرکٹ کی ترقی اور فروغ کے لئے بی او جی نے چیئرمین پی سی بی کے 2 نئے منصوبوں کی منظوری دی۔ جس میں پاتھ ویز جونیئر کنٹریکٹ کے منصوبے کے تحت پی سی بی انڈر 11، 14، 16 اور 19 سال کے باصلاحیت 100 کھلاڑیوں کو جونیئر اور پاتھ ویز کرکٹ کنٹریکٹ دے گی۔ یہ کھلاڑی ماہوار 30ہزار روپے وظیفہ وصول کرنے کے علاوہ 100فیصد تعلیمی اسکالرشپ بھی حاصل کریں گے جبکہ پاتھ ویز کرکٹ فائونڈیشن منصوبے کے تحت پی سی بی ان 100 باصلاحیت نوجوانوں کے لیے انتہائی قابل غیرملکی کوچز کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تعینات کرے گی۔ یہ کوچز ان کھلاڑیوں کی تربیت کے علاوہ انہیں اکتوبر 2022 میں شیڈول انڈر 19 پی ایس ایل کے لیے بھی تیار کریں گے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا ہے کہ کرکٹ کے فروغ اور طویل مدتی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ہم نوجوان کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری کریں، ہمیں امید ہے کہ یہ جونیئر کنٹریکٹ اور کرکٹ فائونڈیشن کے منصوبے ملک کے دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو قومی کرکٹ کے دھارے میں لانے کے لیے موزوں ثابت ہوں گے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے