منظور پشتین کے آزادکشمیر میں داخلہ پر 3 ماہ کی پابندی
دسمبر 23, 2021
راولاکوٹ(آ ن لائن ) آزادکشمیر حکومت نے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کے آزادکشمیر میں داخلہ پر تین ماہ کی پابندی عائد کردی۔ بدھ کے روز نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ یہ پابندی منظور پشتین کے دورہ کشمیر سے دو روز قبل عائد کی گئی ہے ۔