English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی کی نااہلی ، قائد اعظم ٹرافی فائنل میں پہنچنے والے کھلاڑی سڑک پر آگئے

پاکستان کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیموں ناردرن اور خیبر پختونخوا کو اس وقت پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ ا جب مقامی فائیو اسٹار ہوٹل نے پاکستان کے اسٹار کھلاڑیوں سمیت تمام پلیئرز کو رات اچانک کمرے خالی کرنے کو کہہ دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی میں شریک ٹیموں کیلئے کراچی کے علاقے کلب روڈ پر واقع ہوٹل میں بکنگ کرائی تھی، تاہم تصدیق شدہ بکنگ صرف 22دسمبر تک کی تھی جبکہ پچیس دسمبر سے ہونیوالے فائنل کیلئے دو ٹیموں کی مزید بکنگ کو بروقت کنفرم نہیں کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کو ہوٹل انتظامیہ نے کہا تھا کہ ایک بڑے گروپ کی آمد کی وجہ سے 22 کے بعد کی بکنگ کنفرمیشن صرف پچھلی بکنگ کی منسوخی کی صورت میں ہوگی۔ اس کے بعد ہوٹل انتظامیہ اور پی سی بی میں رابطہ نہ ہوا اور 22دسمبر کی شب اچانک پلیئرز کو ہوٹل خالی کرنے کو کہہ دیا گیا۔ذرائع بتاتے ہیں کہ ہوٹل انتظامیہ کے مزید رابطے نہ ہونے کی صورت میں پی سی بی کے متعلقہ محکمے نے از خود سوچ لیا کہ دونوں ٹیموں کی بکنگ ہوگئی ہوگی۔رابطے کے فقدان کی وجہ سے کھلاڑیوں کو آخری لمحات میں ہوٹل بدلنا پڑا۔ فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم کھلاڑی یکدم شاہراہ فیصل پر واقع تھری اسٹار ہوٹل میں آگئے۔پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ دیگر اسٹینڈرڈ ہوٹلز میں درکار تعداد میں کمرے نہ ملنے کی صورت میں کھلاڑیوں کو بہترین ممکن جگہ شفٹ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے