لاہور: بھارت سے آئے 87 ہندو یا تری اپنی 7 روزہ یاترا مکمل کرنے کے بعد واپس بھارت روانہ ہو گئے۔
روانگی سے قبل چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ایڈیشنل سیکر ٹری شرائنز رانا شاہد نے مہمانو ں کو خصوصی تحائف دیتے ہو ئے رخصت کیا ، ڈپٹی سیکر ٹری جنرل فراز عباس , بورڈ ترجمان عا مر حسین ہا شمی , انچارج سکیورٹی امجد الطاف ، مقامی ہندو رہنما ء منور چاند سمیت دیگر افسران و ہندو رہنما ہمراہ موجود تھے۔
میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے پارٹی لیڈر سنجیو کمار کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ نے ہمارے لئے بہترین انتظامات کیے جو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
راکیش اروڑا کا کہنا تھا کہ ہمیں یہا ں بہت عزت و پیا ر دیا گیا ہے ، جسونت سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتو ں کو مکمل مذہبی آزادی حا صل ہے ،آشو جی نے کہا کہ مندروں کی حفا ظت اور بہترین مہمان نوازی پر ہم حکو مت اور بورڈ افسران کے بے حد شکر گزار ہیں۔ ہندو یاتری وجے کمار شرما کا کہنا تھا،مہمان نوازی میں پاکستان اپنی مثال آ پ ہے،
یاتری اپنی یاترا کی حسین یا دیں لئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہو گئے ، ایڈیشنل سیکر ٹری شرائنز رانا شا ہد کا کہنا ہے کہ بھارتی یاتریوں کی جانب سے حکومتی اور ٹرسٹ بورڈ کے انتظامات کی تعریف سے دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہو گا اور یہ با عث فخر عمل ہے ۔
٭٭٭٭٭

