سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سرینگر ، کپواڑہ ،پلوامہ اور دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں ہوئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کرال گنڈ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران لوگوں کو شدید سرد موسم میں گھروں سے باہر نکال کر گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی ہوئی ہے، جہاں شہریوں کو زدکوب کرکے ظلم ڈھایا جارہاہے۔
فوجیوں نے اس دوران ضلع پلوامہ کے علاقے وان پورہ میں 5کلو وزنی دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ فوجیوں نے سرینگر، بارہمولہ ، اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں بھی اپنی کارروائیاں جاری رکھیں۔

