ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی ونٹر کپ ٹورنامنٹ میں بقائی ڈولفن کی کامیابی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی ونٹر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بقائی ڈولفن نے رہبر اسپورٹس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 257 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیکر شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم کے بولر وکیل شاہ نے ریکارڈ ساز بولنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 9 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سفیان یوسف نے شاندار سنچری اسکور کی۔ بقائی ڈولفن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے تمام وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز اسکور کیے۔ سفیان یوسف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوے سنچری اسکور کی۔ انھوں نے 100 رنز اسکور کیے۔ جبکہ عزت اللہ خان نے 71 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔ رہبر اسپورٹس کے محمود نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں رہبر اسپورٹس کی ٹیم وکیل شاہ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے صرف 27 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ وکیل شاہ نے 17 رنز کے عوض 9 وکٹیں حاصل کیں۔ دریں اثنا بقائی ڈولفن کے روح رواں شعیب بقائی نے ٹیم کی شاندار کامیابی اور وکیل شاہ اور سفیان یوسف کی عمدہ کارکردگیپر مبارکباد پیش کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں