ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں چیک پوسٹ پر حملہ ‘2اہلکار شہید

راولپنڈی(اے پی پی)بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ضلع خوشاب کے رہائشی لانس نائیک منظر عباس اور خضدار کے رہائشی سپاہی عبدالفتاح نے جام شہادت نوش کیا۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں فالو اپ آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملے کی مذمت کی اور شہید لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفتح کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانیں وطن کے امن کے لیے قربان کیں، شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں