English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمن شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین مہم سے ناراض

القمر

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں نصف سے زائد شہری کورونا کے خلاف ویکسینشن کی ملکی مہم سے مطمئن نہیں ہیں۔ یہ بات ایک تازہ عوامی جائزے میں سامنے آئی ہے۔ خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق یو گوو کے ذریعے کرائے گئے سروے میں 19 فیصد جرمن شہریوں نے ویکسینیشن کی حکومتی مہم پرعدم اطمینان ظاہر کیا ، جب کہ 31 فیصد نے اسے غیر تسلی بخش قرار دیا۔ سروے کے مطابق 36 فیصد افراد نے اس مہم پراطمینان کا اظہار کیا جب کہ صرف 6فیصد ایسے شہری تھے، جو اس مہم پرمکمل طور پر مطمئن تھے۔دوسری جانب جرمن ائر لائن لفتھانزا نے اومیکرون ویرینٹ کے دوران موسم سرما کے دوران اپنی مقررہ پروازوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔خبررساں اداروں کے مطابق جرمن ائر لائن لفتھانزا کو چھٹیوں کے دوران بیماری میں مبتلا پائلٹوں کے مسئلے کا بھی سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے