English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نواز شریف کو واپس لانے کی سرتوڑ کوششیں کررہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کو صرف لانا چاہتی ہی نہیں بلکہ واپس لانے کی سرتوڑ کوششیں کررہی ہے ہم چاہتے ہیں نوازشریف جلدواپس آکر اپنے مقدمات کا سامنا کریں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو کرپشن میں سزا ہوچکی ہے ۔سپریم کورٹ نے نواز شریف کونا اہل قرار دیا ہے  ن لیگ سے کہتا ہوں کہ ہوائوں کا رخ آپ کا نہیں۔ ن لیگ والے بوٹ پالش کا سامنا لے کر کھڑے ہیں جو وطن واپسی کیلئے ڈیل کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے ۔ اداروں کو بدنام نہیں کرنا چاہیے ۔ سیاسی بونے اپنا قد بڑھانے کیلئے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں ۔ نواز شریف کا باب پاکستان کی تاریخ میں بند ہوچکا ہے ۔ نواز شریف اور زرداری سے ملک آگے نکل گیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کروڑوں ووٹ لے کر اقتدار میں آئی ہے۔ ہم چوتھے بجٹ کی طرف جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے