English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولانا محمد شفیق کا قائداعظم کے یوم ولادت پرقوم کو زبردست خراج عقیدت

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام ( س) کے مرکزی رہنماء و صوبائی ترجمان مولانا محمد شفیق دولت زئی نے 145 ویں یوم ولادت قائداعظم پربابائے قوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم نے جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری، سماجی انصاف کے اصولوں پر ریاست کا تصور دیا اور اس کی بنیاد رکھی بانی پاکستان قائداعظم نے ’’کوئی مقابل نہیں‘‘کا پائیدار وژن بھی دیا۔ یہ با ت انہوں نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ قائد اعظم کا نظریہ، وژن، ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصول عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیںانہوںنے کہاکہ پاکستان وہ حقیقت ہے جسے عقل کا اندھا بھی انکار نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا، ہندو مسلمان کے قتل و غارت اور خاتمے کا منصوبے بنا نے میں مصروف ہے پاکستان تا قیامت قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام قائداعظم محمد علی جناح کے وژن پرکاربند رہیں گے انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح اپنے ہم عصر دور کی سب سے قدآور شخصیت تھے،قائداعظم کا یہ خواب تھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لئے مساوات پر مبنی ایک ملک ہو، جہاں وہ پرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر رہ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے