English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی،ایس کیوجی کا فاتحانہ آغاز

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلامیچ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراؤنڈ پرکھیلاگیا۔ ایس کیوجی نے ایچ آرہائی رائزر کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔اس میچ کے مہمان خصوصی ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع نے فیصح الرحمن کی آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا اس میں موقع پر انورفاروقی،سابق انٹرنیشنل کرکٹ اطہر لیئق اور سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی سمیرسلیم بھی موجود تھے ایس کیوجی نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ایچ آرہائی رائزر نے مقرررہ اوورز میں 136 رنز بناکر پولین لوٹ گی، راحیل حسین نے 8 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 51 رنز اور محمد احمد حسین نے 2 چوکوں کی مدد سے 23 گیندوں پر23 رنز اسکور کیا ۔فیصح الرحمن نے آل رائونڈکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا ناصر اسماعیل نے 14 رنز دیکر اور محمد علی نے 25 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔نیشنل بینک اسپورٹس کمپلکس کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ساوتھ ریجن نے بورڈ فلکن کو بدترین شکست دے دوچار کیا، زیشان شیخ تباکون بولنگ کی بدولت مین آف دی میچ قرار پائے۔ بورڈ فلکن نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں بمشکل 19 رنز بناسکی اور ریت کی دیوار ثابت ہوئی جواب میں ساؤتھ ریجن نے 3 اوورز میں مطلوبہ حدف پورا کیا عارف جان بروہی نے 13 اور عمران ساجد نے 3 رنز بناکر نمایا ں رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے