English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

کراچی: شہر قائد کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقوں اسکیم 33،  لسبیلہ، گرومندر، ایم اے جناح روڈ، ناگن چورنگی، بفرزون، نارتھ ناظم آباد اور ایف بی ایریا میں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا کل شام تک جاری رہے گا، تاہم اچھی بارش متوقع نہیں ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارش نہ ہونے کی وجہ سے اسموگ پر اثر نہیں پڑے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 28 دسمبر سے سردی کی نئی لہر آنے کی توقع ہے، سردی کی نئی لہر کے اثرات 5 جنوری تک برقرار رہ سکتے ہیں، سردی کی لہر میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے بھی جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے