English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

او آئی سی اجلاس مسئلہ کشمیر کا ذکر تک نہ کرنا لمحہ فکر ہے،ڈاکٹر خالد خان

القمر

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج کی طرف سے شوپیاں میں 4کشمیریوں کی شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہیں عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی سے شہ پاکر بھارت مقبوضہ کشمیر کو مقتل میں تبدیل کر چکا ہے، حکومت پاکستان شہ رگ کو دشمن کے قبضے سے چھڑانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ عالمی برادری کو متوجہ کرنے کے لیے منظم سفارتی مہم تیزکی جائے،بھارت کالے قوانین کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے او آئی سی وزراء خارجہ کے اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان کا مسئلہ کشمیر کا ذکر تک نہ کرنا لمحہ فکر ہے، جس سے کشمیریوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے ، حکومت پاکستان کشمیر پر او آئی سی وزراء خارجہ کا اجلاس اسلام آباد میں بلایا جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تقاریب سے خطاب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ بھارت ریاست جموں وکشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کے لیے غیر ریاستی انتہا پسند ہندوؤں کو 50لاکھ ڈومیسائل جاری کر چکا ہے جو تشویشناک ہے۔ عالمی برادری کواس کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت پر دباؤ بڑھانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ نریندرمودی ریاست کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد غیر ریاستی ہندوؤں کو انتظامی اسامیوں پر تعینات کررہا ہے اہم شاہرات اور سرکاری عمارتوں کے نام تبدیل کرتے ہوئے انہیں انتہا پسند ہندوؤں کے نام سے منسوب کیا جارہا ہے کشمیریوں کی فصلیں اور باغات تباہ کیے جارہے ہیں عالمی برادری نے اپنا مطلوبہ کردار ادا نہ کیا تو مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑا انسانی المیہ رونما ہو گا، جنوبی ایشیا کے پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے