لندن (صباح نیوز) ملکہ برطانیہ کے شاہی گھر ونڈسر کیسل میں کرسمس کی تقریب کے دوران مسلح شخص کی گھسنے کی کوشش، سیکورٹی گارڈز نے نوجوان کو شاہی قلعے کے گراؤنڈ سے حراست میں لے لیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ وہ وہاں کس مقصد سے داخل ہوا تھا، ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
