English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راناشمیم کا حلف نامہ توہین عدالت ہے‘ بیرسٹر شہزاد اکبر

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ رانا شمیم کا حلف نامہ توہین عدالت ہے اور اداروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی پر وگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ توہین عدالت سوچ سمجھ کر کی گئی‘ یہ لوگ چوری میں بھی کچے ہیں‘ رانا شمیم کا حلف نامہ توہین عدالت ہے اور عدلیہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے‘ حلف نامہ اس کے سامنے دیا گیا جس کو اس سے فائدہ ہوگا‘ نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت حکومت نے نہیں دی‘ شہباز شریف نے ضمانت دی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ انکشاف ہوا ہے کہ نواز شریف نے رانا شمیم سے حلف نامے پر دستخط کرائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے