لاہور: شدید دُھند کی وجہ سے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بری طرح متاثر رہا، اندورن و بیرون ممالک سے آنے اورجانے والی دو پروازوں منسوخ اور 9 تاخیر کا شکار رہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت سے آنے والی جے9501 اور کویت جانے والی جے9502 منسوخ کر دی گئیں، شارجہ سے آنے والی پی اے413پرواز9 گھنٹے ،استنبول سے آنے والی ٹی کے714پرواز 9 گھنٹے،کراچی سے آنے والی سیرین ائیر لاین کی پرواز اے آر520 5 گھنٹے ،دوحہ سے آنے والی کی آر 620 پرواز13گھنٹے ،راس الخیمہ سے آنے والی پی اے 461پرواز تین گھنٹے اوربرٹش ائیر لائن کی لندن سے آنے والی پروازبی اے 259 ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔
پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں او ران کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

