ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے مختلف علاقوں بارش کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے شروع ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ جاری ہے،جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ملیر، ماڈل کالونی،،بلدیہ ٹاؤن ،اورنگی ٹاؤن، کھارادر، شارع فیصل، گارڈن، قیوم آباد، گلستانِ جوہر اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت  شہر کے دیگر علاقوں میں موسلام دھار بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید اور قائد آباد میں5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ پی اے ایف مسرور بیس پر 4.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔  ائیرپورٹ پر 3.4 ، اولڈ سٹی ایریا 3.0، پی اے ایف فیصل بیس 2.2،   یونیورسٹی روڈپر 3.8، نارتھ کراچی 3.2، اورنگی ٹاؤن 2.0، سعدی ٹاؤن 3.0 اور  سرجانی ٹاؤن میں 4.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا تھا کہ  اس کے علاوہ  کیماڑی میں 4.0 اور جامعہ الرشید کے علاقے میں 2.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،  سندھ کے زیادہ تر علاقوں اور شمال میں بھی کل تک ہی بارش کاسلسلہ رہیگا اور کراچی میں مجموعی طورپرہلکی بارش کی صورتحال رہیگی، دن کے دوران وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہے گی جو کل صبح تک جاری رہے گی،جس کے بعد بارش کا سلسلہ ختم ہوجائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں