English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا نئے سال کے آغاز پر ہی عوام کو مہنگائی کا تحفہ، پیٹرول کی قیمت بڑھا دی

حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 4، 4 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی سفارش پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات 4 روپے 15 پیسے فی لیٹر تک مہنگی کردیں۔


وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 4 روپے فی لیٹر اضافے سے 144.82 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے مہنگا ہو کر 141.62 روپے کا ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل 4.15 روپے اضافے سے 111.06 روپے اور مٹی کا تیل 3.95 روپے مہنگا ہونے کے بعد 113.53 روپے کا ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے