ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی یتیموں کی پناہ گاہیں قومی جماعتیں نہیں  کہلاتیں، مریم اورنگزیب 

 اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ   سیاسی یتیموں کی پناہ گائیں قومی جماعتیں نہیں  کہلاتی ۔ قومی جماعتیں آر ٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں نہیں آتیں ۔ طرح طرح کے پیوند لگا کر ’’قومی جماعت‘‘ نہیں بنائی جاتیں۔  وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل  دیتے ہوے  انہوں نے کہا   سیاسی یتیموں کی پناہ گاہ کو قومی سیاسی جماعت کہنے کے لئے آپ کی جیسی ہی ڈھٹائی اور بے شرمی درکار ہے ۔  انہوں نے کہا ساری پارٹیوں میں حاضری لگوانے والوں کے لئے پی ٹی آئی ’’عارضی پناہ گاہ‘‘ ہے قومی جماعت نہیں ۔  انہوں نے کہا ’’ پرچیوں‘‘،’’ سفارش‘‘،’’ بھرتی کوٹے‘‘ سے فیض یاب ہونے والے کچھ عرصے بعد بے روزگار اور سیاسی یتیم بن کر در بدر ہورہے ہوں  گے ۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں