English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ کی 25 سے زیادہ ریاستوں میں برف باری

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت ملک کی 25 سے زیادہ ریاستوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ برف باری کے نتیجے میں کاروبارِ زندگی متاثر اور سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ریاست نارتھ کیرولائنا اور جارجیا برفباری کی لپیٹ میں ہیں جہاں نیشنل ویدر سروس نے پیر کی شب ایک فٹ یا اس سے زائد تک برف پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔ حکام کے مطابق ایمرجنسی کے ادارے کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں جب کہ مرکزی شاہراہوں سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے