English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی ایس پی کنگز نے پہلا ٹی10کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی : سی ایس پی ٹی 10لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم سی ایس پی کنگز کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی ایس پی کنگز نے پہلا سی ایس پی ٹی10لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ،فائنل میں ہل پارک اکیڈمی کی ٹیم کو 45رنز سے شکست ہو گئی ۔سراج خان کی دھواں دھار اور جارحانہ بیٹنگ کا ہل پارک اکیڈمی کے پاس کوئی جواب نہیں تھا ،فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ10اوورز میں 4 وکٹوں پر143رنز اسکور کئے جس میں سراج خان کے 23گیندوں پر 6 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے بنائے گئے54رنز بھی شامل تھے ،زوہیب شکیل نے 29اور ناظر ترین نے 17رنز بنائے ۔مسافر ،مہیب اور صابر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں ہل پارک اکیڈمی کی ٹیم 8 وکٹوں پر98رنز بنا سکی ۔ اسرار نے26اور اویس خان نے22رنز بنائے ۔فاتح ٹیم کے عزیز اللہ نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔فاتح ٹیم کے سراج کو مین آف دی میچ اور بیسٹ بیٹر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا جبکہ سی ایس پی کے خورشید بہترین بولر اور ہل پارک اکیڈمی کے سلطان بہترین وکٹ کیپر قرار پائے ۔کرکٹ اسکول پاکستان کے ہیڈ کوچ خان شیر اور کوچز منان کاکڑ ،ہادی مجلسی ،ایم شہر یار اور ایم شہباز آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل تھے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے