
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی جم خانہ کے زیرِ اہتمام 35ویں کراچی جم خانہ رمضان کر کٹ فیسٹول میں کھیلے گئے میچ میں عمر انٹرپرائز اور عمر ایسوسی ایٹس کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا، ،کراچی جیم خانہ گراؤنڈ پرعمر انٹرپرائز کلب نے8 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز کا ٹارگٹ دیا علی اقبال نے شاندار 75،بابر ملک نے 38 رنز بنائے،اسپنر طاہر خان،جعفر قریشی نے تین،تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جواب میں عمر ایسوی ایٹس نے چار وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے، اقبال شیخ 51 ناٹ آؤٹ،حنیف الرحمن 51 اور عمران جاوید نے 38 رنز کی اننگز کھیلی،نواز بابر نے دو وکٹ حاصل کی،میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی جمشید مجیب نے علی اقبال کو مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا۔
