کراچی(اسٹاف رپورٹر)دوسرے نیا ناظم آباد رمضان کپ فلڈ لائیٹس فٹ بال ٹورنامنٹ میں گروپ بی سے مدھو محمدن گلشن اقبال نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ لیگ کے آخری میچ میں نیشنل سوکر ڈسٹرکٹ سینٹرل سے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ بہتر گول اوسط کی بنیاد پر مدھو محمڈن کی سیمی فائنل میں رسائی میں ہوئی ۔ نیا ناظم آباد فٹ بال گراونڈ پر مدھو محمدن اور نیشنل سوکر کے درمیان مقابلہ آغاز سے ہی جارحانہ رہا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گول کی کئی کوشش کی ۔

